ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یوپی میں پولیس انسپکٹر قتل معاملہ:ثبوتوں کی عدم موجودگی میں دونوں ملزم بری

یوپی میں پولیس انسپکٹر قتل معاملہ:ثبوتوں کی عدم موجودگی میں دونوں ملزم بری

Wed, 26 Apr 2017 02:28:10    S.O. News Service

مظفرنگر:25/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک مقامی عدالت نے ثبوت کی عدم موجودگی میں ایک پولیس افسر کے قتل کے ملزم دو لوگوں کو بری کر دیا ہے۔ایڈیشنل ضلع و سیشن جج اوم بیر سنگھ نے یہاں پولیس انسپکٹر ادے پرتاپ سنگھ کے قتل معاملے میں ثبوت کی عدم موجودگی میں امت اور پنکج کو بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق، 6 /مارچ 2006کو ضلع میں منصورپور کے قریب دہلی -دہرادون نیشنل ہائی وے پر کھتولی تھانہ کے ایس ایچ او کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جب اس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔بعد میں ایک ملزم کی انکاؤنٹر میں موت ہو گئی تھی، جبکہ واقعہ کے سلسلے میں امت اور پنکج کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔


Share: